اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید کا مختلف اسکولوں کادورہ

جھل مگسی (این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فتح پور، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فتح پور، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوشہرہ، اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ڈنگر محلہ نوشہرہ کا سرپرائز دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ اور عملے کی حاضری، تعلیمی پس منظر کا جائزہ لیا اور طلباؤطالبات سے سوالات کیے۔اس دوران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فتح پور کی 3 استانیوں، چوکیدار اور چپڑاسی، اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فتح پور کے 5 اساتذہ کو غیر حاضر پایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو قانون کے مطابق موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں