تربت (این این آئی)رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاجی ارشاد ڈھنڈائی، حاجی سلمان برکت رند اور دیگر معتبر شخصیات بھی موجود تھیں۔حاجی برکت رند نے کہا کہ مند اور دشت جیسے طویل عرصے سے نظرانداز شدہ علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں اس وقت سینکڑوں ترقیاتی اسکیموں پر کام تیزی سیجاری ہے۔
ان منصوبوں میں درج ذیل شامل ہیں انفراسٹرکچر کی ترقی: مندیگ پل، مارکورا بسار ڈیم، ملاچات ڈل سر شاہ بیک قلات روڈ، گوبرد زبیدہ جلال روڈ، گوک تا ہوزئی گیاب روڈ، نوکین کہن تالبنان روڈ۔بنیادی سہولتیں: ہوزئی تا گیاب اسٹریٹ لائٹس، بلو تا تلمب اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب۔حفاظتی بندات۔ بارڈر مارکیٹ کے تحفظ کے لیے ردیگ پروٹیکشن بند، میتاپ مندیگ کوربند، گوک بند اور دشت میں چار مزید حفاظتی بندات کی تعمیر۔
تعلیم کے فروغ کے لیی: درجنوں اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم ہو۔توانائی کی سہولت: محکمہ انرجی اور محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے مستحق اور سینکڑوں لوگوں میں ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور علاقے میں خوشحالی و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ حاجی برکت رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی سفر کسی صورت میں سست روی کا شکار نہیں ہوگا بلکہ مزید تیز تر ہوگا۔

