لورالائی(این این آئی) لورالائی میڈیکل کالج لورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے شاندار انداز میں منایا گیا۔ تقریب میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے پرجوش شرکت کی اور پشتون ثقافت کے رنگوں کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی سابق ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسی خیل تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ فرزند ایم پی اے افضل خان اوتما نخیل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالحلیم اوتمانخیل سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل شمس حمزہ زئی میڈیکل کالج کے پرنسپل و دیگر محکموں کے آفیسران وعلاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی، جو پشتون ثقافت کی یکجہتی اور خوشیوں کی علامت تھی۔مقررین نے اپنے خطابات میں پشتون کلچر کی تاریخی اہمیت، روایات، اور اقدار پر روشنی ڈالی.اور کہا کہ پشتون ثقافت، بہادری، غیرت، مہمان نوازی، پشتونوالی، امن پسندی،محبت اور ایثار جیسی شاندار تاریخ سے عبارات ہے۔ ہماری ثقافت دنیا بھر میں اپنی الگ اور منفرد پہچان رکھتی ہے ہمارے آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور اسے نئی نسل تک منتقل کریں تاکہ دنیا بھر میں پشتون قوم کی روایات اور اخلاقی اقدار کو مثبت انداز میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں جتنی بھی اقوام رہتی ہیں ان کی اپنی تاریخ ہے لہذا ہم سب کو چاہیے کہ ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چائیے یہ ملک ہے تو ہم ہیں ہماری پہچان پاکستان سے ہے ثقافت ایک تاریخی تسلسل ہے جسکے ذریعے ہمارا ماضی اور حال جڑا ہوا ہے جس کی بنیاد پر ہم اپنے مستقبل کا رخ متعین کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ارتقاء اور ترقی کا سفر جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے تو ماضی کی کئی چیزیں قصہ پارینہ بن جاتی ہیں. اور انسان نئے حالات، ضروریات اور تقاضوں کے مطابق نئی اقدار اور اشیاء کو اختیار کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بھائی چارہ، بردباری اور بشردوست کی مضبوط اور شاندار اقدار و روایات کا آمین ہے لہٰذا ضروری ہے پشتون کلچر کی تقریبات کے ذریعے اپنی مترقی سوچ اور شاندار اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں. ضروری ہے کہ ہم مختلف ثقافتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود امن، محبت اور یگانگت سے رہیں.انہوں نے کہا ہے کہ ثقافت ایک تاریخی تسلسل ہے جسکے ذریعے ہمارا ماضی اور حال جڑا ہوا ہے جس کی بنیاد پر ہم اپنے مستقبل کا رخ متعین کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ارتقاء اور ترقی کا سفر جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے تو ماضی کی کئی چیزیں قصہ پارینہ بن جاتی ہیں. اور انسان نئے حالات، ضروریات اور تقاضوں کے مطابق نئی اقدار اور اشیاء کو اختیار کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بھائی چارہ، بردباری اور بشردوست کی مضبوط اور شاندار اقدار و روایات کا آمین ہے لہٰذا ضروری ہے پشتون کلچر کی تقریبات کے ذریعے اپنی مترقی سوچ اور شاندار اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں. ضروری ہے کہ ہم مختلف ثقافتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود امن، محبت اور یگانگت سے رہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پیپلز پارٹی جھالاوان کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت،ہمیشہ عوامی حقوق،جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، نواب ثناء اللہ خان زہری
- مسائل کے حل،ترقی،خوشحالی، انصاف اورپائیدارامن کے قیام کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، بشیر احمد ماندائی
- جنگ و کشیدگی کسی مسئلے کا حل نہیں،دنیا تبدیلی کے دور سے گزر رہی،عالمی نظام یک قطبی سے کثیر القطبی کی طرف منتقل ہو رہا ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات
- بیروزگاری ومنشیات نے غربت وبے راہ روی میں اضافہ کرکے ہسپتال وقبرستان آباد،تعلیمی ادارے وکھیل کے میدان ویران کردیئے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کو مجروح کیا گیا،مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ،عالمی منڈی کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،بلال خان کاکڑ
- نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے ان علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے جو پیچھے رہ گئے،میر سرفراز بگٹی
- معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،میرسرفراز بگٹی
- فلسطینی اور بلوچ مسائل، حقِ خودارادیت اور انسانی حقوق کا مشترکہ بیانیہ

