پنجگور(این این آئی)گورنمنٹ انٹر کالج تسپ جو پنجگور کے مختلف یونین کونسل ایراپ کلگ اور دیگر علاقوں کو کور کرتا ہے جن میں پنچی کہن سمسوری صاحب کہن کلگ قادرآباد پنچی قادرآباد ڈمب سوراپ شے حسن شامل ہیں کالج میں بسوں کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچیاں علم کی روشنی سے محروم ہیں مڈل اور میٹرک کے بعد سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے تعلیمی سلسلے کو مذید جاری نہیں پارہے جو تعلیم نسوان کے لیے لمحہ فکریہ ہے گرلز انٹر کالج تسپ جس نے 2022 کو تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی تھیں آج وہ ایک مکمل علمی درسگاہ کی حیثیت سے عوامی توقعات کی بھرپور ترجمانی کررہا ہے لوگ دور دراز سے اپنے بچوں کو انٹرکالج تسپ میں لاکر داخلہ دلارہے ہیں مگر بدقسمتی سے تسپ سے منسلک علاقوں کا فاصلہ کالج سے کافی دور ہے آبادی کی اکثریت محنت کشوں پر مشتمل ہے جو دن کو محنت مزدوری کرکے رات کو بچوں کو سوکھی روٹی کھلاکر سلاتے ہیں انکے پاس اتنے وسائل نہیں جو اپنے بچوں کو کالج میں پڑھائی کے لیے لے جاسکیں گرلز انٹر کالج پنجگور میں بسوں کا مسلہ حل ہونے سے سینکڑوں بچیوں کا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے جو فقط عدم گنجائش اور ٹرانسپورٹ سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرپارہے حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم علاقے سے منتخب نمائندے تعلیمی سلوگن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے انٹر کالج تسپ کو بسوں کی سہولت فراہم کریں اور ساتھ میں کالج کے دیگر بنیادی مسائل اور ضرورتوں کو حل اور پوری کریں تاکہ ایک عام گھرانے کا فرد بھی تعلیم سے مستفید ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
- پریمیئر سپر کرکٹ لیگ،کیپٹل سٹی پولیس وسردار گرو پ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
- محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
- پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، وزیراطلاعات
- سوئی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا
- کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ڈاکو مرکزی تنظیم تاجران کے ترجمان کاشف حیدری سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے
- تربت یونیورسٹی کے طلباء کامکران میڈیکل کالج کا دورہ
- ربیع کینال ون میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی بندش نے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو بنجر بنا دیا ہے،وڈیرہ محب علی

