تربت یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کے زیراہتمام فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

تربت(این این آئی)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگلش کے زیراہتمام بی ایس آٹھویں سمسٹر کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں ایک پروقار اور یادگار الوداعی تقریب منعقدکیاگیا۔ تقریب میں طلبہ وطالبات نے اپنے چار سالہ تعلیمی سفر کی خوبصورت یادوں اور تجربات کو نہایت پراثر انداز میں بیان کیا۔ اس موقع پر شاعری اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں نے تقریب کی رعنائیوں کو چارچاند لگادیئے۔تقریب میں معروف بلوچی گلوکارمسلم حمل نے اپنے مشہور نغموں سے سامعین کو محظوظ کیا۔تقریب کے اختتام پر شعبہ انگلش کے سربراہ ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے متاثرکن اور پرجوش خطاب کے ذریعے شرکاء کے دل جیت لئے شعبہ انگلش کیفیکلٹی ممبران امجد علی، اعجاز داد، زاہدہ محراب اور دودا خان بلو چ بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔بعد ازاں موسیقی اور ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا، جس کے بعد اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے اپنے فارغ التحصیل سینئرز کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں