اوتھل (این این آئی)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس اوتھل کے عہدیداران ڈائریکٹر سب کیمپس اوتھل ڈاکٹر محمد کاشف رفیق، انجینئر، سعید احمد ڈگارزائی لیکچرار سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، انجینئر عبدالواجد جتک لیب انجینئر الیکٹریکل انجینئر ڈپارٹمنٹ و دیگر کی سٹی پریس کلب اوتھل آمد اس موقع پر اوتھل کے ماسٹر جمن برادیہ بھی موجود تھے جہاں پر صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سٹی پریس کلب اوتھل آنے کا مقصد صحافی برادری کے ساتھ تعلیمی ادارے کے روابط کو مضبوط بنانا اور علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ اوتھل کیمپس کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ مقامی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور عملی تربیت سے آراستہ اور ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت بہتر انداز میں کر سکیں۔ جس میں چار سالہ انجیئرنگ کے مختلف کورس کرائے جارہے ہیں جن میں سول انجئیرنگ ٹیکنالوجی، الیکٹریکل انجئیرنگ ٹیکنالوجی، مکینیکل انجئیرنگ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر انجئیرنگ ٹیکنالوجی شامل ہیں اس کے لیئے طلباء و طالبات جو درج ذیل سے کسی بھی تعلیمی قابلیت میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہو ایف ایس سی پری انجئیرنگ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجئیرنگ ایف ایس سی پری میڈیکل آئی سی ایس یا کسی مساوی قابلیت ہو جبکہ ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلباء کو یونیورسٹی میں پہلے سال کے دوران ریاضی (Math) کا چھ کریڈٹ آورز پر مشتمل ایک اضافی کورس پاس کرنا ہوگا جس میں ں مختلف سہولیات جس میں ہاسٹل ٹرانسپورٹ اسکالر شب اور پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم بھی موجود ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ“ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا ہمارے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا اعلیٰ پروفیشنل تعلیم کی طرف راغب ہوں۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی باصلاحیت طلبا موجود ہیں جنہیں آگے آنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے۔”سٹی پریس کلب اوتھل کے صدر و دیگر عہدیداران نے پریس کلب آنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ“تعلیمی ادارے اور میڈیا ایک ہی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔معاشرے کی ترقی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا۔ سٹی پریس کلب اوتھل ہمیشہ مثبت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گااور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

