لاہور(این این آئی)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کے وفد نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے برصغیر کے عظیم شاعر، فلسفی اور مفکر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ، شاعری اور سیاست کو صرف پڑھنا نہیں چاہیے بلکہ اس پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ انہوں نے وزیٹرزبک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ اس موقع پروائس چانسلرودیگر نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے بھی دعا کی۔

