پنجاب حکومت کا دور دراز علاقوں میں نوار شریف سکول آف ایمنینس بنانے کا اعلان

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں نوار شریف سکول آف ایمنینس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب بھر کی 165تحصیلوں میں سکول بنائے جائیں گے جس کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،سکول کیلئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 14نومبر رکھی گئی۔جدید لیبر رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپلائی کرسکیں گے۔نواز شریف سکول آف ایمنینس میں طلبا ء کو مفت پڑھایا جائے گا،4ہزار روپے ماہانہ فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں