کوئٹہ (م ڈ) جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ حافظ محمد موسی محمد اسماعیل مری محمد قصیر عبد القادر رودینی نیاز محمد ناصر حافظ سعید احمد نیک محمد دلی رحمت اللہ سلیمان خیل محمد سلطان ایوبی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جب عدالتی رحکم کے تحت افغان طالبان کو ملکی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کی اجازت دی گئی ہے تو اسی اصول کے تحت دینی مدارس کے طلبا کو بھی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا مساوی حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا کو بلاوجہ تنگ کرنا یا انہیں مشکوک نظروں سے دیکھنا انصاف اور آئین دونوں کے منافی عمل ہے انہوں نے واضح کیا کہ دینی مدارس دراصل امن اخلاق علم اور انسانیت کی خدمت کے مراکز ہیں جہاں سے قوم کے فکری و اخلاقی رہنما تیار ہوتے ہیں۔
جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس کے طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے عدالتی فیصلے کی روح کے مطابق تمام طلبا کو یکساں تعلیمی حقوق دیے جائیں تاکہ ملک میں تعلیم عدل اور ہم آہنگی کا ماحول فروغ پا سکے جمعیت طلبا اسلام ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جو علم مساوات اور انصاف کے فروغ کا ذریعہ بنے اور ہر اس پالیسی کی مخالفت کرے گی جو دینی طبقے کے حقوق سلب کرنے کا باعث ہو

