پنجگور(این این آئی) پنجگور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا اور وومن ایکسپو کی رنگا رنگ تقاریب اختتام پذیر ہوگئے اسپورٹس گالا اور وومن ایکسپو کے دوران مختلف کھیلوں کا انعقاد کیاگیا جسکا افتتاح اے ڈی سی پنجگور عطاء اسد نے کی جبکہ کمانڈنٹ پنجگور ریفل ظفر اقبال نے گرلز کالج کے تحت ہونے والے پروگرام میں شرکت کی اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیئیاور کالج انتظامیہ کو کالج کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اسپورٹس گالا اور وومن ایکسپو کے اختتامی سیشن کے مہمان خاص مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے عورت کو ایک اونچی مقام عطا فرمائی ہے وہ ایک ماں ہونے کے ساتھ ایک بیٹی بھی ہے آج مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں اور بہنوں سے مخاطب ہوں یقننا معاشرتی ترقی میں عورت کا بڑا ہاتھ اور ہم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ہم عورت کے کردار کو قبول نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا حصول پہلی ترجیح ہونا چائیے تاہم کھیل بھی انسانی زہنی نشوونما کے لیے کلیدی کردار اور اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کالج کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانا مثبت سرگرمیوں کو دوام بخشتے ہیں پرنسپل میڈم ڈاکٹر فرزانہ ہاشم نے ہمیشہ علم وشعور کو پرواں چڑھائی ہے آج اگر فیمیلز سائیڈ میں تعلیمی ترقی ہے تو اس میں ڈاکٹر فرزانہ ہاشم کی خلوص لگن اور محنت بھی شامل ہے وہ نہ صرف ایک باصلاحیت منتظمہ ہیں بلکہ اپنی بچیوں سے بے پناہ محبت اور انکے مستقبل کے لیے فکر مند بھی ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ بھی چاہتے ہیں کہ پنجگور میں مردوں کی تعلیم کے ساتھ خواتین بھی پڑھ لکھ کر معاشرے کو باوقار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اس مقصد کے لیے راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے تعلیم نسوان کو بھی اپنی ترجیحات کا حصہ بنایا پنجگور کے مختلف علاقوں میں گرلزکالجز قائم کئیے یونیورسٹی اف مکران پولی ٹیکنیک کالج اور زرعی کالج میراسداللہ بلوچ کی مرہوں منت ہیں جنکے قیام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ پنجگور کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے کر جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ گرلز کالج کے مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاوں کرینگے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ سے پنجگور کے میل فیمیل سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ بچوں کو صاف پانی کی فراہمی ہوسکے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاوں جاری رہے گا مئیر میونسپل کارپوریشن نے کالج کے لیے دو لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پنجگور ہم سب کا گھر ہے اسکی تعمیر وترقی میں ہاتھ بیھٹانا ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے اختتامی تقریب سے پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ ہاشم سنئیر صحافی رفیق چاکر عمر ماجد نے بھی خطاب کیا مقررین نے پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ ہاشم اور اسکی ٹیم کو کامیاب اسپورٹس گالا اور وومن ایکسپو کی تقریبابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ تعلیمی ترقی کے لیے اپنی کاوشوں کو مذید جاری رکھیں گے آخر میں، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم پرنسپل کالج نے پانچ روزہ فیسٹیول کے دوران اپنی شرکت سے طلبہ اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر تمام معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طالبات، فیکلٹی، مینجمنٹ ٹیم اور دیگر تمام معاون اسٹاف کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ ایونٹ ضلع پنجگور کی تاریخ کے کامیاب ترین اور یادگار ترین پروگراموں میں سے ایک ہے۔ پروگرام کے اختتام پر میر شکیل احمد قمبرانی پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ ہاشم نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالبات میں شیلڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیئے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پریمیئر سپر کرکٹ لیگ،کیپٹل سٹی پولیس وسردار گرو پ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
- محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
- پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، وزیراطلاعات
- سوئی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا
- کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ڈاکو مرکزی تنظیم تاجران کے ترجمان کاشف حیدری سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے
- تربت یونیورسٹی کے طلباء کامکران میڈیکل کالج کا دورہ
- ربیع کینال ون میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی بندش نے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو بنجر بنا دیا ہے،وڈیرہ محب علی
- مدارس کے نظام کو ٹریک سے اتارنے کی سرکاری کوششیں ناکام ہوں، مولانا عبدالرحمن رفیق
- سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مایوس کن کارکردگی کے باعث عوام سے مایوس ہوچکے ہیں،لالہ یوسف خلجی
- پارٹی کارکنان ہماراسرمایہ ہیں،نورالدین کاکڑ

