قلات میں یونیسف،یورپی یونین اور پائیٹ بلوچستان کے تعاون سے اساتذہ کے لیے چار روزہ ٹرینگ کا انعقاد

قلات (این این آئی) قلات میں یونیسف،یورپی یونین اور پائیٹ بلوچستان کے تعاون سے اساتذہ کے لیے چار روزہ ٹرینگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ماسٹر ٹرنیرز حاجی شمس الدین اور ڈاکٹر لونگ خان نے جدید تعلیمی تدریس پیڈاکوجی کے حوالے سے اساتذہ کو ٹرینگ میں معلوماتی سرگرمیاں فراہم کی۔۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام نے جو ٹرینگ حاصل کی ہے وہ یہ معلومات اپنے کلاسوں میں بچوں کو فراہم کرنے میں اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، اور نوجوان نسل کو جدید تعل?می تقاضوں سے آراستہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اساتذہ کو مذید ٹرینگ فراہم کرنے کیلیے ہرممکن تعاون کریں اور معیار تعلیم حاصل کرناہر طباء اور طالبات کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں