وسیلہ تعلیم کیلئے وظائف کے اندراج میں وفاقی محتسب کی کارکردگی لائق تحسین ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے تعاون سے وظائف کے لیے طلباء و طالبات کے اندراج کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کا کام خوش اسلوبی سے کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان کی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیر تعلیم نے یقین دلایا۔کہ تعلیمی ارادوں میں بسپ کے تحت طلابء کے اندراج کو یقینی اور آسان بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وہ اپنے دفتر میں ہی ایک میل اور فیمیل فوکل پرسں بنائیں گی جو وفاقی محتسب اور بسپ کے دفاتر سے رابطہ رکھیں گے اور فوری طور پر انہیں اندراج کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت آگاہ کریں گے۔اور وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کے لیے ہدایات دیں گی۔انہوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں صوبے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم وفاقی محتسب اور بسپ کے درمیان اس سلسلے میں واضح تحریری ضابطے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔وفاقی محتسب کے دفتر سے اس سلسلے میں تحریری طور پر پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔مزید برآں صوبائی وزیر نے اس ضمن میں وفاقی محتسب کوئٹہ سیکٹریٹ اور ڈائریکٹر جنرل بسپ کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔جس کا اہتمام عنقریب کیا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی نے محترمہ راحیلہ درانی کو وفاقی محتسب کے ارادے کی سالانہ رپورٹ برائے 2024 کی کاپی پیش کی۔وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے وفد میں کمشنر آئی آر ڈی سرور جاوید اور انویسٹیگیشن آفیسر احمد وقاص کاشی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے وفد کو خوش آمدید کہا اور دفتر آمد پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں