کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن ٹیکنیکل ونگ کا ایک اجلاس نورزمان کاکڑ منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری، اسلم کھیتران،ٹیکنیکل ونگ کے حنیف زہری، کامران سہیل، وسیم احمد، میر عارف بنگلزئی، سردار عبدالغنی قمبرانی، منیراحمدلودھی، سرفراز مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری کالجز ڈپلومہ انسٹرکٹڑ گریڈ17اور گریڈ18اور 19کے پرموشن نہ ملنے کا نوٹس لیں اور حال ہی میں سروس رولز ڈپلومہ انسٹرکٹر،لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی ترقی کو ختم کردیا گیاحالانکہ باقی صوبوں کے ڈپلومہ انجینئرز کو گریڈ18اور 19میں ترقی دی گئی ہے لہزا ڈیپارٹمنٹ کو چاہئے کہ ڈپلومہ کے پرموشن کا کوٹہ سروس رولز میں مختص کیا جائے۔اجلاس سے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف ٹیکنالوجی میں بیایس ٹیک کی کلاسز شروع کی جائیں تمام ڈپلومہ انجینئرز رابطہ مہم کی میٹنگوں میں سرکت کیں کیکنیکل ونگ کے صدر رفیق زہری نے کہا کہ مرکزی بجٹ کے مطابق صوبے کے تمام ملازمین کو ڈی آراے30فیصدالاونس کی منظوری دی جائے عارف بنگلزئی نے کہا کہ تمام زونوں میں اسی طرح کی میٹنگ منعقد کی جائیں۔میر ایم ساتکزئی،دانیال شاہ، محمد عاصم، ضیاء الرحمن اور امین اللہ کاسی نے بھی خطاب کیا آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں جلد میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
